اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں درخواست دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو اور چلی نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مشترکہ درخواست دائر کر دی ہے۔

میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اس سے قبل عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جو اس وقت کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اپنی ضد پر ڈٹا ہوا ہے اور صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ یا کوئی اور طاقت ہمیں غزہ کی پٹی میں کارروائی سے نہیں روک سکتی۔

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اب تک 25 ہزار فلسطینی شہید اور 65 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کی 85 فیصد آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ بمباری سے زیادہ فلسطینی خوراک کی قلت اور بیماریوں سے مریں گے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top