اسرائیل نے غزہ میں 48 روز میں 20 سالہ افغان جنگ سے زیادہ شہریوں کا قتل کیا: امریکی اخبار

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی حالیہ جنگ میں شہریوں کا تاریخ کا تیز ترین قتل عام کیا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 48 دن میں شہید فلسطینیوں کی تعداد امریکا کی 20 سالہ افغان جنگ سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7 ہفتے کے فضائی حملوں میں عراق جنگ کے پہلے ایک سال سے دگنی تعداد میں شہریوں کا قتل کیا، غزہ میں 48 دن میں شہریوں کی ہلاکتیں یوکرین جنگ میں 2 سال کی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق غزہ جنگ کے پہلے دو ہفتوں میں اسرائیل کے غزہ پر برسائے گئے 90 فیصد بم ایک سے دو ہزار پونڈ وزنی تھے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا آج تیسرا روز ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top