اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں مزید 107 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ الناصر اسپتال پر حملے کے نتیجے میں آٹھ مریض دم توڑ گئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 107 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوئے۔ فلسطینی شہداء کی کل تعداد 29 ہزار ہو گئی۔

رمضان تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے کے بعد اسرائیل نے رفح میں زمینی کارروائی کا اعلان کیا تھا تاہم یورپی یونین نے اسرائیل کو رفح پر حملے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے کے 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حملہ کر کے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

دوسری جانب فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے پاس خفیہ سرنگوں کا نیٹ ورک موجود ہے، جو غزہ کی پٹی میں حماس کے بنائے گئے نیٹ ورک سے زیادہ ترقی یافتہ اور اسرائیل تک پھیلا ہوا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top