اداکارہ میرا کا چوری ہونے والا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے اداکارہ میرا کا چوری ہونے والا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے 80 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار اور 20 لاکھ کی گھڑی حافظ آباد سے برآمد کی ہے۔اداکارہ میرا کا ڈرائیور قاسم گھر سے چوری کرکے فرار ہو گیا تھا اور پولیس نے اداکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور حافظ آباد چھاپے مارے تھے  جبکہ ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top