پولیس آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس کے آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو معطل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کیا گیا ہے۔
عبدالجبار کی سرکاری تعیناتی کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا اور عبدالجبار کا گریڈ 20 ایف آئی اے میں جمع کرایا گیا۔
خیال رہے کہ کشمیر میں بجلی اور ٹیکس کی بلند شرحوں کے خلاف مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے اور گولی لگنے سے ایک سب انسپکٹر بھی مارا گیا تھا۔