آج سے پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

آج سے پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور یہ گرمی 18 سے 20 مئی تک مزید بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری ہواؤں کے باعث شدید گرمی نہیں پڑے گی تاہم کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

مون سون کی بارش

ماہر موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور جون کے آخری دنوں میں ملک میں پری مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top