آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز کو ریکارڈ بولی لگاکر سن رائزرز نے خرید لیا

آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 24 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

آئی پی ایل2024؛ بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top