آئندہ 25 دنوں میں ملک میں گرمی کی تین لہریں آنے کا امکان ہے۔

آئندہ 25 روز میں ملک کے مختلف شہروں میں تین ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کا خطرہ ہے ان میں سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈواریار، مٹیاری اور سانگڑھ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور 15 سے 30 مئی کے درمیان اس سے بھی زیادہ گرم ہوسکتا ہے اور گرمی کی یہ پہلی لہر دو سے تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گرمی کی دوسری لہر مئی کے آخر سے جون کے شروع میں متوقع ہے جب درجہ حرارت 45 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے اور چار سے پانچ دن تک جاری رہے گا۔

گرمی کی تیسری لہر جون کے پہلے 10 دنوں میں متوقع ہے اور یہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top