آئندہ 24 گھنٹوں میں شاہ قائد کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

شہر میں ہوا مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، نمی کا تناسب 64% ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top