
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر گھوٹکی اور کشمور کے درمیان رہنے والے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کو لکھے گئے خط میں انور کھیتران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین اسلحہ ہے اور وہ پولیس کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کو ڈاکوؤں سے لڑنے کے لیے فوجی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ کشمور اور گھوٹکی کے درمیانی علاقے میں جاگیردار اور ڈاکوؤں کے گروہ رہتے ہیں اور ڈاکو مقامی تاجروں سے بھتہ لیتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کنکوٹ پل کی تعمیر میں بھی ڈاکو رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں انور کھیتران نے زور دیا کہ کچھے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔