کشمیری حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 75 برس بعد بھی عملدرآمد کی منتظر

آج کا دن اس دن کے طور پر منایا جاتا ہے جب کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اقوام متحدہ نے تسلیم کیا تھا۔

آج کے دن 1949 میں اقوام متحدہ کے پاک بھارت کمیشن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔

اس موقع پر اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارتی تسلط کے 76 سال کشمیریوں پر ظلم و ستم کی دکھ بھری داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے 75 سال پہلے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

حریت پارٹی کے رہنما عبدالحمید لُن نے کہا: “اقوام متحدہ کی قراردادیں کہتی ہیں کہ کسی ملک میں شمولیت کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے، لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج تک اس قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top