
کراچی: شہر میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔