
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو گی۔
ملک بھر میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور شہری شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے دو روزہ قومی ہڑتال کی کال دے دی، نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام کو ووٹ نہ دینے کا حکم دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ میں قبل از انتخابات ہنگاموں میں پانچ سکولوں اور چار پولنگ سٹیشنوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ جمعہ کو ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کا الزام اپوزیشن پر عائد کرتے ہوئے سات ارکان کو گرفتار کرلیا تاہم اپوزیشن نے الزامات کی تردید کی۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔