پختونخوا میں بارشوں سے متعلقہ مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 15 مکانات کو نقصان پہنچا، بارش سے 2 گھر مکمل طور پر تباہ اور 13 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دراپر، لوئر چترال، سوات اور بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور لوئر چترال میں متاثرہ افراد کے لیے 200 خیمے روانہ کیے گئے۔

خیال رہے کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top