
امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
ایک امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا ساتھ دینا امریکا کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی توانائی کی صلاحیت کو 4000 میگاواٹ تک بڑھانے میں مدد کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 50 ملین سے زائد پاکستانی گھرانے امریکی منصوبوں سے بجلی حاصل کرتے ہیں۔