پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں بشمول وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پشین اور دالبندین سمیت پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top