لاہور کی سیشن عدالت نے سڑک بند کرنے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی سیشن عدالت کے جج عبدالغفار نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے بلاک ہو سکتی تھی، لاہور میں ٹریفک جام معمول ہے اور فواد چوہدری پر ٹریفک جام کا الزام نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ اس نے مقدمے کے ایک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ہے۔
فواد چوہدری کے خلاف سڑکیں بلاک کرنے، پریس کانفرنس کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔