قطر غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

قطر اس ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی کوششوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدوں پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

مصری سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتے قطر میں اسرائیل اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے، جہاں معاہدے کے وقت اور اس پر عمل درآمد پر بات ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگرچہ آپریشن رفح کو ملتوی کیا جا سکتا ہے لیکن اگر معاہدہ ہو گیا تو آپریشن رفح ضروری ہو گا۔

دریں اثنا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں کیا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ میں خان یونس اور رفح پر گولہ باری کی، فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی، حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید تین اسرائیلی فوجی اہلکار مارے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top