
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا امکان ظاہر کردیا۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کی کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
پروگرام میں پی ٹی آئی کے سربراہ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مزید ارکان وفاداریاں نہیں بدلیں گے، حلقے میں عوام ڈاکوؤں کا جینا مشکل کر دیں گے۔
پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کوئی سیاسی جماعت حکومت بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔