شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر تحریک انصاف اب کیا حکمت عملی اپنائے گی ؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ جیل بھیجنے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے، گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہم ہائی کورٹ بھی جائیں گے

بیرسٹر گوہر کا  مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے 50 سے زائد واقعات ہوئے ہیں،امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے پر  بھی الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔ الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملک اور جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top