
سندھ کے میدانی علاقوں، پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) پر گھنی دھند کا راج برقرار ہے۔
شدید دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد ہائی وے ایم ون بند کر دی گئی جبکہ لاہور سے شیخ پورہ ہائی وے ایم ٹو بند کر دی گئی۔
ہائی وے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان تک ایم تھری ہائی وے اور ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ایم فور ہائی وے کو بند کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ شاہراہ بھی شدید دھند اور خراب حد نگاہ کے باعث بند ہے۔
ترجمان ہائی وے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان سے چکدرے تک شاہراہ سوات اور برہان سے شاہ مقصود تک ہزارہ ہائی وے بند ہے۔
مزید برآں، ہکڑہ سے فتح خیل تک ہائی وے ایم 14 کو گھنی دھند اور کم بصارت کے باعث بند کر دیا گیا ہے، پشاور اور گردونواح میں بھی گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔