
سابق امریکی صدر اور آئندہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوتے بیچنا شروع کر دیے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے جوتوں کی نقاب کشائی ایک دن بعد کی جب نیویارک کی ایک عدالت نے انہیں سول فراڈ کے مقدمے میں 355 ملین ڈالر کی سزا سنائی۔
ان کی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان جوتے کو ٹرمپ نے “دنیا کے عظیم ترین جوتے” کہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلاڈیلفیا کنونشن سینٹر میں امریکی پرچم کی تفصیلات والے چمکدار سونے کے جوتوں کی نقاب کشائی کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ’’نیور سرینڈر ہائی ٹاپس‘‘ کہلانے والے ان جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے اور کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے۔
ٹرمپ کے دو دیگر جوتے کے ڈیزائن بھی سائٹ پر دستیاب ہیں۔