
2024 میں دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں پاکستانی سفیروں کی ملاقات ختم ہوگئی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: اس اجلاس میں موجودہ چیلنجز اور مواقع پر مبنی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ قائم مقام وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قائم مقام وزیر خارجہ جلیل عباس گیلانی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا جب کہ کانفرنس میں شریک سفیروں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ شرکاء نے اقتصادی سفارتکاری، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔