
آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی آج اس دن کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
خواتین جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان سے لے کر کھلیان تک مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ اس لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج ملک بھر میں ریلیاں، تقریبات، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن تمام شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ خواتین کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1975 میں خواتین کے عالمی سال کے موقع پر منایا گیا تھا۔