
حافظ آباد میں بکریوں کو سردی سے بچانے کے لیے لگائی گئی آگ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ حافظ آباد کے علاقے رامکا چٹھہ میں بکریوں کو سردی سے بچانے کے لیے آگ لگائی گئی۔
امدادی کارکنوں کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔