
مغربی ہواؤں کا تازہ سلسلہ بلوچستان سے ٹکرانے کے بعد ایران اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے بلوچستان کے دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
وزارت موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا جب کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام سے جمعہ تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج رات سے 21 اپریل تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔