
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کی سات مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بانی گرفتاری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کو درست طریقے سے نہیں سمجھا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم ہے۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے درخواست ضمانت پر 6 فروری تک فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔