امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے فون پر بات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے اقتصادی تعلقات، یوکرین اور سائبر سیکیورٹی کے مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام اور یکساں تعاون برقرار رکھنا چاہیے تاہم امریکا نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی کو روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا۔
چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے جسے امریکہ اور چین کے تعلقات میں عبور نہیں کرنا چاہیے۔
